ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کابینہ کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور شہزادہ فہد بن سلطان کا رابطہ، پاک سعودی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
اجلاس میں وزارت دفاع کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقعے پر ڈپٹی وزیراعظم نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری (فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ) کو فروغ دینے سے متعلق حکومت کی پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ملک میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
مزید پڑھیے: لندن کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی بحالی، آغاز کب سے ہوگا؟
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم، وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری، خصوصی معاونِ وزیراعظم طارق بجوہ، سیکریٹری کابینہ، سیکریٹری دفاع، سیکریٹری نجکاری اور مختلف وزارتوں کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

















