گوادر سے چین کے لیے براہ راست ایکسپورٹ کا آغاز

جمعرات 25 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوادر سے چین کے لیے براہ راست ایکسپورٹ کا آغاز کر دیا گیا اور اس سلسلے میں فارماسیوٹیکل خام مال کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی۔

پاک چین مشترکہ کاوشوں سے گوادر سے چین کے لیے پہلی بار براہ راست ایکسپورٹ کا آغاز ہوا اور جمعرات کو 5 کنٹینرز پر مشتمل  پہلی شپمنٹ چین کے ساحلی شہر تیانجن کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔

فارماسیوٹیکل خام مال کی یہ کھیپ 30 روز میں چین پہنچے گی۔ اس طرح پاک چین اقتصادی راہداری بین الاقوامی مارکیٹ کے لیے آنے جانے والے کارگو کیریئر سنبھالنے کے لیے فعال ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp