بلوچستان: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید

جمعرات 25 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں نامعلوم مسلح افراد کی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے ایس ایچ او شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ عادل پور پولیس پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ عادل پور میر محمد کھوسہ جام شہادت نوش کر گئے۔

فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ حملے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی صحبت پور سجاد حیدر ترین جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہید ایس ایچ او کی میت اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp