شیخ وقاص اکرم کے بھائی پر حملہ، شہری کی شہادت پر تحریک انصاف کا شدید ردعمل

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کے بھائی پر ہونے والے مسلح حملے اور ایک بے گناہ شہری کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پنجاب کی تنظیم میں اکھاڑ پچھاڑ کا امکان، عالیہ حمزہ نے عندیہ دے دیا

پارٹی کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی نے حملے کو بزدلانہ، منصوبہ بند اور کھلی غنڈہ گردی قرار دیا جس کے نتیجے میں ایک شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔

پی ٹی آئی کے مطابق یہ واقعہ صرف ایک فرد یا خاندان پر حملہ نہیں بلکہ پنجاب میں امن و امان سے متعلق حکومتی دعوؤں پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جس صوبے میں امن کے دعوے کیے جا رہے ہوں وہاں اس نوعیت کے واقعات حکومتی ناکامی کا واضح ثبوت ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے اس امر پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا کہ واقعے سے قبل ممکنہ خطرات کے حوالے سے پولیس کے اعلیٰ حکام کو باقاعدہ آگاہ کیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود کوئی مؤثر اور پیشگی اقدام نہیں کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ماضی میں بھی انہی شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کے مواقع موجود تھے، جب اسلحہ اور گاڑیاں برآمد ہونے کے باوجود ملزمان کو چھوڑ دیا گیا۔ اگر قانون پر بروقت اور بلاامتیاز عمل کیا جاتا تو آج ایک معصوم جان ضائع نہ ہوتی۔

مزید پڑھیے: پی ٹی آئی مزید کوئی مزاحمت کرنا چاہتی ہے تو کرلے، پیشگی شرائط پر مذاکرات نہیں ہوں گے، طلال چوہدری

پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بدمعاشی اور ڈالا کلچر کے خاتمے کے دعوے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔ چند شرپسند عناصر کا مسلح ہو کر شہروں میں دندناتے پھرنا، شہریوں کو ہراساں کرنا اور سرِعام تشدد کے واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ نہ صرف حکومتی رٹ کمزور ہو چکی ہے بلکہ مجرمان کو عملی طور پر کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے جو صوبے کو ایک بار پھر خوف اور لاقانونیت کی طرف دھکیل رہی ہے۔

پارٹی نے پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث تمام عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے، دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد کی بنیاد پر شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق عبرتناک سزا دی جائے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش، پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

بیان میں واضح کیا گیا کہ اگر اس نازک مرحلے پر قانونی کارروائی میں تاخیر یا چشم پوشی اختیار کی گئی تو اس کے تمام تر نتائج کی ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ اور صوبائی حکومت پر عائد ہوگی کیونکہ انصاف میں تاخیر درحقیقت انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کو پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کے بھائی شیخ فواد اکرم کے قافلے پر حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟