پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جہاں آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر تک کی ممکنہ سرمایہ کاری کے لیے فریم ورک کو حتمی شکل دینے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس پیشرفت کو پاکستان کی معیشت کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی استحکام میں مدد دے سکتی ہے۔
Deputy Prime Minister/ Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a telephonic conversation with H.E. Mikayil Jabbarov, Minister of Economy of Azerbaijan @MikayilJabbarov to discuss realization of Azerbaijani investment of US$ 2 Billion in Pakistan.
The two… pic.twitter.com/M6DXfFezeW
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) January 2, 2026
وزرات خارجہ پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی گئی پوسٹ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائل جباروف سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں دونوں ممالک نے پاکستان کے اہم معاشی شعبوں میں آذربائیجانی سرمایہ کاری کے طریقۂ کار کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس فریم ورک کے تحت ترجیحی شعبوں میں آذربائیجان کا سرمایہ پاکستان منتقل کرنے کی راہ ہموار کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان 3 ریاستیں مگر ایک قوم ہیں: رجب طیب اردوان
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اعلیٰ سطح کے روابط کے ذریعے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اعلیٰ سطحی روابط باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اگرچہ سرمایہ کاری کے مخصوص شعبوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں، تاہم پاکستان توانائی، معدنیات، انفرااسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور صنعتی ترقی جیسے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ آذربائیجان، جو توانائی کا ایک اہم پیداواری ملک اور خطے میں ابھرتا ہوا سرمایہ کار ہے، جنوبی ایشیا میں اپنی اقتصادی موجودگی بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
یہ رابطہ پاکستان کی اس وسیع تر حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس کے تحت مضبوط سفارتی تعلقات کو عملی معاشی فوائد میں تبدیل کیا جا رہا ہے، خصوصاً دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیے۔











