ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان نے اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیے

ہفتہ 3 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے نام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو جمع کرا دیے ہیں۔ ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھی آئی سی سی کو بھیجے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کا اعلان

میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی اسکواڈ کے ناموں کی ڈیڈ لائن کے مطابق پی سی بی نے بروقت نام جمع کرائے ہیں۔ آئی سی سی کی اجازت کے بغیر پی سی بی 31 جنوری تک اسکواڈ میں تبدیلی کر سکتا ہے، اس کے بعد ٹیم میں کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی تکنیکی کمیٹی کی منظوری ضروری ہوگی۔

ابتدائی اسکواڈ میں بابر اعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے نام شامل ہیں، جو دورۂ سری لنکا کے لیے منتخب کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کیے گئے ہیں۔ پی سی بی کا ارادہ ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں ایک یا 2 کھلاڑیوں کی کارکردگی کو پرکھنے کے بعد ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے۔

دورۂ سری لنکا کا اسکواڈ

سری لنکا کے لیے منتخب اسکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع اور محمد نواز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ابرا‌ر احمد کی دھوم، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ فور میں شامل

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے، اور پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہی کھیلے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب