مستفیض الرحمان کو دھمکیاں، بنگلہ دیش کا ٹی20 ورلڈکپ کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرانے پر غور

ہفتہ 3 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں پر انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے ریلیز کرنے کے بھارتی بورڈ کے فیصلے کے بعد، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنے میچز بھارت کی بجائے سری لنکا منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق، بی سی بی نے مستفیض الرحمان کے معاملے پر فوری مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، جس میں بھارتی بورڈ کی جانب سے کھلاڑی کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، محسن نقوی کی بھی شرکت

بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے کہا کہ بورڈ میٹنگ فوری طور پر بلانا ممکن نہیں، لیکن مشاورت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹرز کی حفاظت اور سیکیورٹی اولین ترجیح ہے اور مشاورت سے اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹس سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ کسی بھی خطرے سے بچا جا سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے بھی سیکیورٹی کی یقین دہانی حاصل کرے گا اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بی سی بی کے پاس یہ آپشن بھی موجود ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں اپنے میچز سری لنکا میں منتقل کرے۔

یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو کتنی کم ہوگئی؟ رپورٹ جاری

خیال رہے کہ بھارتی بورڈ نے ہندو انتہا پسندوں کے دباؤ میں آ کر مستفیض الرحمان کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے ریلیز کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد کھلاڑی آئی پی ایل سے خارج کر دیا گیا۔ انتہا پسند رہنماؤں اور سیاستدانوں نے بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو بھارت میں نہ کھیلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے۔ بنگلہ دیش گروپ سی میں شامل ہے، جہاں اس کے 4 میچز میں سے 3 کولکتہ اور ایک ممبئی میں شیڈولڈ ہیں۔ پاکستان گروپ اے میں شامل ہے اور اپنی تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟