وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بین الاقوامی مسافروں کی سہولت کے لیے ملک بھر کے تمام زونل دفاتر میں پری ڈیپارچر فسیلیٹیشن ڈیسک قائم کر دیے ہیں، جو فوری طور پر فعال ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازوں کا آغاز، ایئرپورٹ پر کون سی سہولیات دستیاب ہیں؟
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے بتایا کہ ان ڈیسکوں کا مقصد بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کو امیگریشن کے طریقۂ کار اور کلیئرنس سے متعلق رہنمائی اور معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں ایک ہموار اور بغیر کسی مشکل کے سفری تجربہ میسر آ سکے۔
Pleased to share that the Federal Investigation Agency has launched Pre-Departure Facilitation Desks across all zonal offices, with immediate effect.
These desks will provide guidance & assistance to international travelers on immigration procedures/clearances, ensuring a…— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) January 4, 2026
انہوں نے کہا کہ یہ سہولت مسافروں کو ذاتی طور پر، ہیلپ لائنز اور ای میل کے ذریعے دستیاب ہوگی۔ اس حوالے سے مکمل تفصیلات ہوائی اڈوں، بارڈر پوائنٹس اور ایف آئی اے کی ویب سائٹ پر فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے اب ملک بھر کے ایئر پورٹس پر ججز اور ان کی بیگمات کی تلاشی نہیں ہوگی
محسن نقوی کے مطابق یہ اقدام مسافروں کی سہولت اور امیگریشن کے عمل کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے بین الاقوامی سفر کے دوران درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔













