کراچی میں عالمی معیار کی میراتھن، اسرار خٹک نے فل میراتھن جیت لی

اتوار 4 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں منعقد ہونے والی بی وائی ڈی کراچی میرا تھن میں قومی ایتھلیٹ اسرار خٹک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فل میراتھن جیت لی۔

عالمی معیار کی اس میراتھن کا آغاز نشانِ پاکستان سے ہوا، جس میں خواتین، بچوں اور پیشہ ور رنرز سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ رنرز نے سی ویو سے گولف کلب تک دوڑ مکمل کی اور دوبارہ نشانِ پاکستان پہنچے۔

فل اور ہاف میراتھن کا روٹ

ہاف میراتھن کے شرکا نے ایک چکر جبکہ 42.2 کلومیٹر کی فل میراتھن کے شرکا نے 2 چکر مکمل کیے۔ ایونٹ میں فل اور ہاف میراتھن کے علاوہ 5 کلومیٹر فن رن اور 10 کلومیٹر ریلے ریس بھی شامل تھی۔

فل میراتھن کے نتائج

فل میراتھن میں اسرار خٹک نے 42.1 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 39 منٹ 58 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ حماس منہاس نے 2 گھنٹے 48 منٹ 59 سیکنڈز کے وقت کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے ’رن فار کراچی‘ : میراتھن 2026 آج منعقد ہوگی

ہاف میراتھن کے فاتحین

کراچی ہاف میراتھن محمد اختر نے 1 گھنٹہ 19 منٹ 29 سیکنڈز میں جیت لی۔ عطاالصمد دوسرے جبکہ فیضان فیضی تیسرے نمبر پر رہے۔

ویمنز کیٹیگری کے نتائج

ویمنز فل میراتھن میں سارہ لودھی نے 42.1 کلومیٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 33 منٹ 28 سیکنڈز میں مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ایلیسا ڈائس دوسرے نمبر پر رہیں۔

ویمنز ہاف میراتھن کوکب سرور نے 1 گھنٹہ 53 منٹ 57 سیکنڈز میں جیت لی، رابعہ نعیم نے دوسری اور ضحیٰ پوناوالا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

شرکت کا ریکارڈ

واضح رہے کہ کراچی میراتھن میں مجموعی طور پر ساڑھے 6 ہزار رنرز نے حصہ لیا، جن میں ایک ہزار خواتین شامل تھیں۔ اس کے علاوہ 25 ممالک سے تعلق رکھنے والے 30 غیر ملکی رنرز بھی اس عالمی معیار کی دوڑ میں شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟