پاکستان اور بنگلہ دیش نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور خطے میں بدلتی صورتحال پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے امورِ خارجہ کے مشیر توحید حسین کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گی۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں بی این پی رہنما فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروع
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے امورِ خارجہ کے مشیر توحید حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

گفتگو میں ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے علاقائی اور عالمی سطح پر بدلتی پیشرفت کے تناظر میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
یہ گفتگو 4 جنوری 2026 کو بیجنگ سے جاری بیان کے مطابق عمل میں آئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔














