ایلون مسک کا وینزویلا کے لیے مفت اسٹارلنک انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان

اتوار 4 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک وینزویلا کے عوام کو 3 فروری تک مفت براڈبینڈ انٹرنیٹ فراہم کرے گی، تاکہ ملک میں جاری بحران کے دوران رابطہ بحال رکھا جا سکے۔

ایلون مسک نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ‘وینزویلا کے عوام کی حمایت میں’ اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایلون مسک آئندہ دہائی تک ٹیسلا کے سربراہ ہوں گے، کتنا معاوضہ ملے گا؟

یہ اعلان 3 جنوری کو امریکا کے وینزویلا میں فوجی آپریشن کے بعد سامنے آیا جس کے دوران صدر نکولس مادورو اور خاتونِ اول سیلیا فلوریس کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسٹارلنک نیٹ ورک، جو لو ارتھ آربٹ (کم بلندی پر گردش کرنے والے) سیٹلائٹس کے ذریعے کام کرتا ہے، اس سیاسی اور سیکیورٹی غیر یقینی صورتحال میں وینزویلا میں انٹرنیٹ سروس برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔

ماہرین کے مطابق، بحران کے وقت میں مواصلاتی سہولیات کی دستیابی عوام، صحافیوں اور امدادی اداروں کے لیے نہایت اہم ہوتی ہے، اور اسٹارلنک کی یہ سہولت معلومات تک رسائی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینزویلا سے 50 ملین بیرل تیل کی خریداری، رقم عوامی فائدے کے لیے استعمال ہوگی، ٹرمپ

پاک بھارت 4 روزہ جنگ: انڈیا نے لڑائی سے جان چھڑانے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے مدد لی، ’دی ہندو‘ کے اہم انکشافات

پاک سری لنکا 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا

مادورو کی گرفتاری کے بعد کیوبا شدید معاشی و سیاسی بحران کے دہانے پر

پنجاب میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا اعلان

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟