پاکستانی نے وینزویلا کی موجودہ صورتحال پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی کارروائی میں گرفتار وینزویلا کے صدر مادورو نیویارک جیل منتقل
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان وینزویلا کے عوام کی فلاح و بہبود کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان وینزویلا میں حالیہ تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اور تمام فریقین سے تحمل اور کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کرتا ہے۔
ترجمان نے زور دیا کہ بحران کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری ضروری ہے۔
طاہر حسین اندرابی نے کہاکہ پاکستان وینزویلا کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور وہاں مقیم پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: وائٹ ہاؤس کے لیے سنگِ مرمر کی خریداری اور وینزویلا پر حملہ، ٹرمپ کی چھٹی کیسے گزری؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت اور دیگر کئی علاقوں میں کارروائی کی ہے، جس میں صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے امریکا منتقل کردیا گیا ہے۔













