وائٹ ہاؤس کے لیے سنگِ مرمر کی خریداری اور وینزویلا پر حملہ، ٹرمپ کی چھٹی کیسے گزری؟

اتوار 4 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے فلوریڈا میں واقع اپنے نجی گھر میں تعطیلات گزار رہے تھے، کچھ گھنٹوں بعد ہی انہوں نے وینزویلا میں ایک غیر معمولی فوجی کارروائی کی قیادت کی، جس کے نتیجے میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتارکرکے امریکا لایا گیا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا مشن سے محض ایک دن قبل صدر ٹرمپ فلوریڈا میں واقع اپنے نجی ریزورٹ مارالاگو میں مصروف تھے، جہاں ان کی سرگرمیوں میں عالمی سیاست کے اہم معاملات کے ساتھ ساتھ وائٹ ہاؤس کے لیے سنگِ مرمر اور اونکس کی خریداری بھی شامل تھی۔

یہ بھی پڑھیے: وینزویلا کے عوام کو آزادی دی، نئی حکومت آنے تک ملک ہم چلائیں گے، معزول صدر پر مقدمہ ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے جمعرات کی رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر مختلف موضوعات پر بیانات جاری کیے، جن میں ایران کے مظاہرین کی حمایت، امریکی تیاریوں سے متعلق دعوے اور اپنی صحت سے متعلق پیغامات شامل تھے، تاہم ان پوسٹس میں وینزویلا کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

جمعے کی صبح صدر ٹرمپ نے لیک ورتھ بیچ میں ایک اطالوی اسٹون امپورٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وائٹ ہاؤس میں تعمیر ہونے والے 400 ملین ڈالر کے نئے بال روم کے لیے سنگِ مرمر کا انتخاب کیا۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کے مطابق یہ خریداری صدر ٹرمپ اپنی ذاتی لاگت پر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا کی وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

مارالاگو میں قیام کے دوران صدر ٹرمپ کی مصروفیات میں غیر ملکی رہنماؤں سے ملاقاتیں، نئے سال کی بلیک ٹائی تقریب اور سماجی سرگرمیاں شامل رہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اتنے حساس وقت میں ان سرگرمیوں سے یہ تاثر ملتا ہے کہ صدر اہم معاملات سے توجہ ہٹا لیتے ہیں، جبکہ حامیوں کے مطابق وہ بیک وقت کئی امور سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

چند گھنٹوں بعد ہی وینزویلا میں نکولس مادورو کو گرفتار کرنے کا منصوبہ عملی شکل اختیار کر گیا، جس پر عالمی سطح پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے اور کئی ممالک نے اس کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم