شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جدوجہد اور قیادت آج بھی مشعلِ راہ ہے، صدرِ مملکت آصف علی زرداری

پیر 5 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک عہد ساز اور تاریخ ساز رہنما تھے جن کی قیادت نے پاکستان کی قومی سیاست، آئینی ڈھانچے اور عوامی شعور پر گہرے اور دیرپا اثرات مرتب کیے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 98ویں یومِ پیدائش کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد انصاف، مساوات اور عوامی بالادستی کے وژن پر رکھی گئی، جس کی عملی تعبیر شہید بھٹو کی قیادت میں ممکن ہوئی۔ انہوں نے 1973 کے آئین کو بھٹو شہید کا تاریخی کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آئین آج بھی قومی وحدت اور جمہوری تسلسل کی علامت ہے۔

مزید پڑھیں:امتحانی پرچے میں ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال، معاملہ اسمبلی پہنچ گیا

صدر زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے محروم اور پسماندہ طبقات کو آواز دی اور ان کے حقوق کے لیے عملی جدوجہد کی۔ زرعی اصلاحات اور مزدور دوست پالیسیوں کے ذریعے عام آدمی کو بااختیار بنایا گیا، جو ان کی عوام دوست سوچ کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے کلیدی معمار بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو ہیں، جنہوں نے ملک کی خودمختار دفاعی صلاحیت کی بنیاد رکھی اور پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ آزاد اور خوددار خارجہ پالیسی بھٹو شہید کی مدبرانہ قیادت کا مظہر تھی، جس کی مثال 1974 کی اسلامی سربراہی کانفرنس ہے، جس نے عالمِ اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا۔

مزید پڑھیں:سماجی کاموں سے سیاست میں قدم رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو جونئیر کون ہیں؟

صدرِ مملکت نے اس موقع پر قومی اتفاقِ رائے اور عوامی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج قوم کو درپیش چیلنجز کا حل اتحاد، جمہوری اقدار اور عوام کی خدمت میں مضمر ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ شہید بھٹو کے جمہوری، روشن اور ترقی یافتہ پاکستان کے وژن کو آگے بڑھایا جائے گا۔

صدر زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی میراث امن، خوشحالی اور قومی اتحاد کی رہنمائی کرتی رہے گی اور آنے والی نسلیں ان کے افکار سے رہنمائی حاصل کرتی رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

عمران خان کیخلاف شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی روک دی گئی

راجوڑی میں عسکریت پسندوں سے بھارتی فوج کی جھڑپیں، 4 اہلکار ہلاک، متعدد شدید زخمی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین نے عماد بٹ پر لگی 2 سال کی پابندی ہٹادی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب