آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور عظیم بلے باز ڈیمین مارٹن گردن توڑ بخار کے باعث مصنوعی کوما سے ہوش میں آ گئے ہیں، جسے ان کے سابق ساتھی ایڈم گلکرسٹ نے ایک ’معجزہ‘ قرار دیا ہے۔
54 سالہ ڈیمین مارٹن، جنہوں نے 1992 سے 2006 کے درمیان 67 ٹیسٹ میچز اور 208 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے، گزشتہ ماہ کے آخر میں شدید علیل ہو گئے تھے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق معروف آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر کوما میں چلے گئے
سابق بلے باز میں میننجائٹس کی تشخیص ہوئی، جو دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کو ڈھانپنے والی جھلیوں کی سوزش کی بیماری ہے۔
ایڈم گلکرسٹ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں حالات ناقابلِ یقین حد تک بدل گئے ہیں۔ ’وہ اب بات کرنے اور علاج کا جواب دینے کے قابل ہو گئے ہیں۔‘
Damien Martyn has woken from a life-threatening coma after being hospitalised with meningitis.
MORE | https://t.co/I3dJNtcRhO pic.twitter.com/aLMCY9pvEL
— Herald Sun Sport (@heraldsunsport) January 4, 2026
کوما سے باہر آنے کے بعد ڈیمین مارٹن نے غیر معمولی طور پر مثبت ردِعمل دیا ہے، یہاں تک کہ ان کے اہلِ خانہ اسے کسی معجزے سے کم نہیں سمجھ رہے۔
ڈیمین مارٹن کو جلد ہی گولڈ کوسٹ یونیورسٹی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ سے منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: جرمنی کے معروف فٹبالر سیباسٹین ہرٹنر لفٹ حادثے میں جاں بحق
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کرکٹ کی دنیا کی کئی نامور شخصیات نے ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے پیغامات جاری کیے، جن میں انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان سمیت بھارتی کرکٹرز روی چندرن اشون اور وی وی ایس لکشمن شامل ہیں۔
اپنے شاندار اسٹروکس کی وجہ سے پہچانے جانے والے ڈیمین مارٹن اسٹیو وا کی قیادت میں آسٹریلیا کی طاقتور ٹیم کا اہم حصہ رہے۔ انہوں نے 13 ٹیسٹ سینچریاں اسکور کیں اور ان کی اوسط 46.37 رہی۔
Deeply saddened to hear about your critical condition, Damien. As a fellow cricketer, my thoughts and prayers are with you during this incredibly difficult time. Wishing you strength, courage, and a full recovery. The cricket world stands with you. @damienmartyn @CricketAus
— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) December 31, 2025
وہ 2003 کے ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا بھی حصہ تھے، جہاں فائنل میں بھارت کے خلاف رکی پونٹنگ کے ساتھ شراکت میں ناقابلِ شکست 88 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
ڈیمین مارٹن نے 2006 میں ایشز سیریز کے دوران کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور اس کے بعد وہ زیادہ تر منظرِ عام سے دور رہے۔













