قومی کرکٹ ٹیم کے 4 کھلاڑیوں پر مشتمل پہلا گروپ سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے کولمبو پہنچ گیا ہے۔ اس گروپ میں شاداب خان، رانا فہیم اشرف، وسیم جونئیر اور سلمان مرزا شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو فائنل میں شکست دے کر ٹی20 سہ ملکی سیریز اپنے نام کرلی
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکی، فیلڈنگ کوچ اور سپورٹ سٹاف کے دیگر ارکان بھی کولمبو پہنچنے والے پہلے گروپ کا حصہ ہیں۔
پاکستان/سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز
قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا چار کھلاڑیوں پر مشتمل پہلا گروپ کولمبو پہنچ گیا
کولمبو پہنچنے والے پہلے گروپ میں شاداب خان ، رانا فہیم اشرف ، وسیم جونئیر اور سلمان مرزا شامل
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ، باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکی، فیلڈنگ کوچ اور سپورٹ سٹاف کے… pic.twitter.com/mgSJjrEQrt
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 4, 2026
قومی اسکواڈ کے دیگر کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کے ارکان 5 جنوری کی سہ پہر لاہور سے کولمبو کے لیے روانہ ہوں گے تاکہ تمام ٹیم مکمل ہونے کے بعد سیریز کی تیاریوں کا آغاز کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان نے اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیے
ٹی20 سیریز کے تینوں میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا کے رنگیری انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ دورہ سری لنکا گرین شرٹس کے لیے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگا۔














