پاکستان میں رمضان المبارک، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں سے متعلق پیشگوئی سامنے آ گئی ہے۔
رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر اسلامی مہینوں کے آغاز اور اہم مذہبی تہواروں کی ممکنہ تاریخوں سے آگاہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2030 میں 36 روزے رکھنے ہوں گے، فلکیاتی ماہرین
خالد اعجاز مفتی کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے بعد یکم رمضان المبارک 19 فروری کو ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں عیدالفطر 21 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلا روزہ اور عیدالفطر کب ہوگی؟ سپارکو نے پھر پیش گوئی کردی
اسی طرح عیدالاضحیٰ کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ یکم ذوالحجہ 17 مئی کو ہونے کا امکان ہے، جس کے مطابق عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں ان تاریخوں کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کے بعد کیا جاتا ہے۔














