چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 13 جنوری کو ڈیڑھ بجے سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز کی مستقلی (Permanent Appointment) پر غور کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹس نامزد
اجلاس میں درج ذیل ججز کی مستقلی پر غور ہوگا:
جسٹس میراں محمد شاہ، جسٹس تسلیم سلطانہ اور جسٹس ریاضت علی سحر، جسٹس محمد حسن اکبر، جسٹس خالد حسین شہانی، جسٹس عبدالحامد بھرگی، جسٹس سید فیاض الحسن شاہ، جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس ناصر احمد بھنبوڑو، جسٹس علی حیدر ادا، جسٹس عثمان علی اور جسٹس محمد جعفر رضا۔
مزید پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس 2 دسمبر کو سپریم کورٹ میں ہوں گے
علاوہ ازیں، اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔













