چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس 2 دسمبر کو سپریم کورٹ میں ہوں گے

جمعرات 20 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 3 اجلاس 2 دسمبر کو ہوں گے۔

جوڈیشل کمیشن نے تینوں اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے، جس میں اہم ججز کی تعیناتی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: جسٹس منصور علی شاہ کا سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کے نام ایک اور خط، سینیارٹی پر سوالات

پہلے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے پہلے 3 سینیئر ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

دوسرا اجلاس بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے ہوگا، جس میں وہاں کے 3 سینیئر ججز کے نام زیر غور آئیں گے۔

تیسرے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پر غور کیا جائے گا، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 سینیئر ججز: چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: جوڈیشل کمیشن نے چاروں ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس صاحبان کے ناموں کی منظوری دے دی

اجلاسوں کا شیڈول یوں ہے۔ پہلا اجلاس: 1:30 بجے دوپہر، دوسرا اجلاس: 2:00 بجے دوپہر اور تیسرا اجلاس: 2:30 بجے دوپہر ہوگا۔

یہ اجلاس ملک کی عدلیہ میں اہم تقرریوں اور ججز کے تقرر کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

پاک اطالوی تعلقات میں اہم پیشرفت، سفارتی پاسپورٹ پر ویزا شرط ختم

باراک اوباما بحیثیت صدر ایک دن میں عام لوگوں کی طرف سے بھیجے گئے کتنے خطوط پڑھتے تھے؟

شانگلہ میں افسوسناک سانحہ، مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 بچے جاں بحق

صدر زرداری کی اٹلی کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد، دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی امید

ویڈیو

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

مدینہ منورہ کا مرکز جہاں روزانہ ہزاروں قرآن مجید شائع ہوتے ہیں

بجٹ 27-2026 میں کون سی اشیا سستی ہونے کا امکان ہے؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں