گھنے درختوں سے کنکریٹ کے جنگل تک، ’محسن نقوی اور محمد علی رندھاوا نے کچھ بھی سلامت نہیں رہنے دیا‘

پیر 5 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرسبز و شاداب پہاڑیوں، کشادہ سڑکوں اور گھنے درختوں کی وجہ سے دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں شمار ہونے والا دارالحکومت اسلام آباد آج تیزی سے کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔ بے ہنگم تعمیرات، درختوں کی کٹائی اور ناقص منصوبہ بندی نے شہر کی قدرتی شناخت کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران اسلام آباد میں کمرشل پلازوں، ہاؤسنگ سوسائٹیز اور سڑکوں کے پھیلاؤ نے سبزہ زاروں اور جنگلاتی رقبے کو نمایاں طور پر کم کر دیا ہے۔ شہر کی وہ پہچان جو کبھی صاف فضا، ٹھنڈے موسم اور قدرتی حسن سے جڑی تھی اب دھول، ٹریفک اور سیمنٹ کے ڈھانچوں میں گم ہوتی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں جنگلات کا تحفظ، پہلی مرتبہ اے آئی کا استعمال اور جدید سیٹلائٹ مانیٹرنگ کا آغاز

جہاں ایک طرف ماہرینِ ماحولیات خبردار کرتے ہیں کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو نہ صرف شہر کا حسن متاثر ہوگا بلکہ فضائی آلودگی، درجۂ حرارت میں اضافہ اور پانی کے ذخائر پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے وہیں  شہری حلقے بھی اس بارے میں بات کرتے نظر آتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں  کہ ترقی کے نام پر فطرت کی قربانی دینے کے بجائے پائیدار منصوبہ بندی کو ترجیح دی جائے اور ہریالی کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

صحافی رؤف کلاسرا نے لکھا کہوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سلامت رہیں اگرچہ ان دونوں نے اسلام آباد کے خوبصورت جنگل، درخت سبزہ کچھ بھی سلامت نہیں رہنے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگلات میں 18 فیصد کمی، پاکستان قدرتی آفات کے رحم و کرم پر

ان کا مزید کہنا تھا کہ پتہ نہیں یہ کیسے لوگ ہیں، کہاں سے آئے ہیں اور کس مشن پر ہیں۔ بہرحال یہ طے ہے ان دونوں اچھے اور خوبصورت نوجوان وزیر کے ہوتے اسلام آباد کے جنگلوں سبزے درختوں کی خیر نہیں ہے۔

شبیر ڈار نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شہر کو گنجا کرکے کمشنر و چیئرمین رندھاوا صاحب تو ٹک ٹاک پر ایسے انٹریاں مار رہے ہیں جیسے بیوروکریسی میں دور دور تک انکا کوئی مقابلہ نہیں۔

صحافی عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کبھی خوبصورت شہر تھا بدقسمتی سے اب کنکریٹ کا جنگل ہے اور کوڑا جا بجا بکھرا ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ جس اسلام آباد میں ہمارا بچپن گزرا وہ صاف ستھرا، ہرا بھرا اور خوشبو سے معمور تھا۔ اب حالت یہ ہے کہ درخت کٹ چکے ہیں اور صفائی کا مناسب انتظام بھی نہیں رہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بربادی کی ایک وجہ بے پناہ آبادی میں اضافہ بھی ہے گزشتہ دس برسوں میں اسلام آباد تیز ترین رفتار سے آباد ہونے والا شہر تاہم سی ڈی اے جیسا مالدار ادارہ اس کا بہتر انتظام کر سکتا ہے جو نہیں ہو رہا اس کے حسن کو بچانے کے لیے ہم سب کو آگے بڑھنا پڑے گا۔

عمر چیمہ نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لوک ورثہ اور شکرپڑیاں کے درمیان والی جگہ ہے کچھ عرصہ پہلے تک یہاں گھنے جنگلات تھے اب اس علاقے کو بھی گنجا کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 1992 سے اب تک جنگلات کے رقبے میں 18 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس سے ماحولیات، معیشت اور قومی سلامتی پر براہِ راست خطرات منڈلا رہے ہیں۔

1992، 2010 اور 2025 کے ہلاکت خیز سیلاب اس بات کا ثبوت ہیں کہ جنگلات اور چراگاہوں کی بربادی نے بالائی علاقوں کے واٹر شیڈز کو ’فلڈ فیکٹریاں‘ بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: جنگلات کی غیر قانونی کٹائی سیلاب کی بڑی وجہ، حکومتی پالیسی کیا ہے؟

ماہرین کے مطابق جنگلات صرف درخت نہیں بلکہ پاکستان کے لیے ماحولیاتی و معاشی ڈھال ہیں جو بارش کا پانی جذب کرتے، زیرِ زمین پانی ری چارج کرتے، زرعی زمین کو کٹاؤ سے بچاتے اور حیاتیاتی تنوع کی حفاظت کرتے ہیں۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان کو بار بار اور زیادہ تباہ کن ماحولیاتی آفات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ محض شجرکاری مہمات کافی نہیں بلکہ ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائی، جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے نظام اور کمیونٹی کی شمولیت کے ساتھ ایک جامع پالیسی ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان