عالمی مارکیٹ ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس کے حالہ سروے پاکستان کے عوام کی بڑی اکثریت سال 2026 کے بارے میں پُرامید نظر آتی ہے تاہم سیاسی، سماجی اور ڈیجیٹل رویوں میں نمایاں تبدیلیوں کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم
سروے کے نتائج کے مطابق 86 فیصد پاکستانیوں نے سنہ 2026 کے حوالے سے مجموعی طور پر امید کا اظہار کیا ہے جبکہ 63 فیصد افراد کا خیال ہے کہ ملک میں سیاسی تسلسل برقرار رہے گا۔
سوشل میڈیا اور سماجی روابط
سروے میں ڈیجیٹل رجحانات سے متعلق دلچسپ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔
84 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ وہ سال 2026 میں بالمشافہ ملاقاتوں کے بجائے آن لائن سماجی روابط کو ترجیح دیں گے تاہم اس کے برعکس 49 فیصد افراد نے سوشل میڈیا کے استعمال میں کمی لانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
خواتین کی قیادت میں اضافہ
سروے کے مطابق 70 فیصد پاکستانیوں کو توقع ہے کہ سنہ 2026 میں ملک میں خواتین کی قیادت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آئے گا جو سماجی رویوں میں تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔
اہداف اور قراردادیں
اعداد و شمار کے مطابق 75 فیصد پاکستانیوں نے سال 2026 کے لیے نئے اہداف اور قراردادیں ترتیب دی ہیں، جبکہ گزشتہ سال 2025 کے لیے یہ شرح 50 فیصد تھی۔
مزید پڑھیے: 2035 تک معاشی ترقی 6فیصد، برآمدات 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے، احسن اقبال
سروے میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ گزشتہ سال قراردادیں بنانے والوں میں سے 60 فیصد افراد اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
سنہ 2026 کے لیے سب سے زیادہ ترجیح دیے جانے والے اہداف میں کیریئر (43 فیصد) اور مالی مقاصد (34 فیصد) سرفہرست ہیں۔
کرکٹ اور سیاست پر رائے
سروے کے مطابق 59 فیصد پاکستانیوں کو امید ہے کہ سال 2026 میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوگی۔
دوسری جانب 58 فیصد افراد کا خیال ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سنہ 2026 میں بھی جیل میں رہیں گے۔
مزید پڑھیں: معاشی ترقی کے لیے نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنا ہوں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
ماہرین کے مطابق یہ سروے پاکستانی معاشرے میں امید، حقیقت پسندی اور بدلتے ہوئے سماجی و سیاسی رجحانات کی واضح تصویر پیش کرتا ہے۔














