علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری، اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی کا آغاز

پیر 5 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمے میں عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور پارٹی سرگرمیوں سے غائب، کبوتر بازی کی ویڈیو وائرل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی سربراہی میں ہوئی، لیکن علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے ان کی مسلسل غیر حاضری کے باعث مقدمے کی آئندہ سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ کی گرفتاری کے لیے کل اخبارات میں اشتہارات شائع کیے جائیں تاکہ اشتہاری کارروائی مکمل ہو سکے۔

اس مقدمے میں علی امین گنڈا پور کی غیر موجودگی اور قانونی کارروائیوں کے باوجود عدالت نے مقدمے کی پیروی کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری رکھی ہے۔

مزید پڑھیں: کسی سے نہیں ڈرتا، جب کہیں گیا تو خود بتا دوں گا، علی امین گنڈاپور نے خاموشی توڑ دی

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد منظر سے غائب ہیں، اور وہ پارٹی کی سرگرمیوں میں بھی نظر نہیں آتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟