پشاور میں فردوس کے قریب جاتے ہی ایک منفرد خوشبو کھینچ لیتی ہے، جہاں سرد موسم کی مشہور سوغات مونگ پھلی تیار کی جاتی ہے۔ فردوس کے قریب واقع پھلی مارکیٹ میں ہر قسم کے خشک میوہ جات مل جاتے ہیں، لیکن یہاں مونگ پھلی کی خصوصی تیاری کی وجہ سے یہ بازار مونگ پھلی مارکیٹ کے نام سے مشہور ہے۔
مزید پڑھیں: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اُٹھانے پر جھگڑا، ریڑھی بان قتل بھائی زخمی
مارکیٹ میں مونگ پھلی گاہک کے سامنے بھون کر دی جاتی ہے، اور گاہک اپنی آنکھوں کے سامنے سرد موسم میں مونگ پھلی بھنوا کر تیار کرواتے ہیں۔ یہاں سے پورے ملک اور بیرونِ ممالک تک سپلائی کی جاتی ہے۔
مونگ پھلی اور دیگر خشک میوہ جات کی تیاری سے لے کر سپلائی تک کا احوال جاننے کے لیے دیکھئے یہ ویڈیو رپورٹ













