دنیا کے سب سے زیادہ ثابت شدہ تیل کے ذخائر رکھنے والے ممالک کی تازہ فہرست جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق وینزویلا 303 ارب بیرل کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔
مزید پڑھیں: وینزویلا میں تیل کی بحالی: ٹرمپ کے امریکی آئل کمپنیوں سے اہم مذاکرات متوقع
حالیہ سیاسی بحران اور سابق صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد وینزویلا کے وسیع تیل کے ذخائر ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق یہ ذخائر بڑی حد تک غیر استعمال شدہ ہیں۔
Oil Reserve Barrels
🇻🇪 Venezuela — 303,200 M
🇸🇦 Saudi Arabia — 267,200 M
🇮🇷 Iran — 208,600 M
🇨🇦 Canada — 163,100 M
🇮🇶 Iraq — 145,000 M
🇦🇪 United Arab Emirates — 113,000 M
🇰🇼 Kuwait — 101,500 M
🇷🇺 Russia — 80,000 M
🇺🇸 United States — 74,400 M
🇱🇾 Libya — 48,400 M
🇳🇬 Nigeria —… pic.twitter.com/oPnbVqUeeM— Evelyn Janeidy Arevalo (@JaneidyEve) January 4, 2026
فہرست میں سعودی عرب 267 ارب بیرل کے ساتھ دوسرے، ایران 208 ارب بیرل کے ساتھ تیسرے جبکہ کینیڈا اور عراق بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
اوپیک کے رکن ممالک دنیا کے کل ثابت شدہ تیل کے ذخائر کا 60 فیصد سے زائد حصہ رکھتے ہیں، جبکہ امریکا کم ذخائر کے باوجود جدید شیل ٹیکنالوجی کی بدولت تیل کی پیداوار میں سرفہرست ہے۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کی وارننگ کے بعد وینزویلا کی قائم مقام صدر نے مفاہمتی لہجہ اپنالیا
ماہرین کا کہنا ہے کہ وینزویلا کی غیر یقینی صورتحال عالمی توانائی منڈیوں پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔














