روس جنگ یوکرین کبھی نہیں جیت سکتا، امریکا

جمعہ 26 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے اعلیٰ ترین فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ روس یوکرین میں فوجی فتح حاصل نہیں کرے گا اور یوکرینی افواج کا بھی جلد روسی فوج کو اپنی سرزمین سے نکالنے کا امکان نظر نہیں آرہا ہے۔

امریکا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ یہ جنگ روس جیتنے والا نہیں ہے، بالکل بھی نہیں۔

روس کے اصل اسٹریٹیجک مقاصد بشمول یوکرینی حکومت کا تختہ الٹنا فوجی انداز میں حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ جنرل مارک ملی نے درجنوں ممالک ( جو یوکرین کے دفاعی رابطہ گروپ ’رامسٹین‘ کے  ارکان ہیں) کی ایک ورچوئل میٹنگ کے اختتام کے بعد صحافیوں سے گفتگو کی۔

انہوں نے یوکرین میں روسی فوجیوں کی بھاری تعداد موجود ہے، یہی وجہ ہے کہ یوکرینی فوج کا جلد اپنے علاقے واپس لینے کا امکان نظر نہیں آ رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ لڑائی جاری رہے گی اور یہ مزید خونریز ہونے والی ہے، یہ مزید شدید ہوجائے گی۔

ہوسکتا ہے کہ کسی وقت دونوں فریق  مذاکرات کریں اور کسی تصفیے پر پہنچیں یا اس مسئلے کا نتیجہ فوجی انداز ہی میں نکلے۔

جنرل ملی نے  بعض ایسے اندازوں کا ذکر بھی کیا، جن کے مطابق جنگ طول پکڑے گی۔ اور کوئی بھی فریق کو فیصلہ کن فتح حاصل نہیں ہوگی اور نہ ہی مذاکرات کا جدل امکان موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp