عمران خان سے پھر کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، علیمہ خان کا کارکنان کے ساتھ دھرنا

منگل 6 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے آج جیل میں ملاقات کا دن ہے، تاہم ابھی تک ان کی بہنوں سمیت کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں ملی، جس کے خلاف علیمہ خان اور دیگر نے جیل کے قریب دھرنا دے دیا ہے۔

اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکے پر علیمہ خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنان کا دھرنا جاری ہے، جہاں ان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی موجود ہیں۔ دھرنے میں کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی جا رہی ہے جبکہ متعدد پارٹی رہنما بھی احتجاج میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ آج عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن تھا، جس کے باعث پی ٹی آئی کارکنان گورکھپور ناکا پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔ صورتحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر پانچ مقامات پر ناکے لگا کر سڑکیں بند کردی گئیں۔

اسی دوران فیکٹری ناکے پر پی ٹی آئی کارکنان نے قرآن خوانی کی۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے دھرنے کی جگہ پر پانی کا ٹینکر لا کر پانی چھوڑ دیا گیا، جس سے علاقہ زیرِ آب آ گیا اور مظاہرین کو مجبوراً جگہ تبدیل کرنا پڑی، بعد ازاں پولیس نے ٹینکر وہاں سے ہٹا لیا۔

بعد میں عمران خان سے ملاقات کا وقت ختم ہو گیا تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سمیت کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

دھرنے میں سلمان اکرم راجا، عون عباس بپی، شاندانہ گلزار، نعیم پنجوتھا، مینا خان آفریدی اور شوکت بسرا سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، جبکہ اب نامزد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس بھی پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 3 بار عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنان کو دھرنا دینے پر واٹر کینن کا استعمال کرکے منتشر کیا جا چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟