افغان طالبان اور ٹی ٹی پی بھارت سے ملے ہیں، کے پی حکومت کے لوگ طالبان کو بھتہ دیتے ہیں، خواجہ آصف کا انکشاف

منگل 6 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی قابل اعتبار نہیں، یہ لوگ بھارت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا حکومت میں شامل کچھ لوگ طالبان کو بھتہ دیتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے معاملے کو سیاسی طور پر حل کرنا چاہیے، میں پی ٹی آئی پر پابندی اور گورنر راج کے حق میں نہیں، کیوں سیاسی پارٹیوں پر پابندی کا تجربہ ماضی میں کامیاب نہیں رہا۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت نے اگر دوبارہ حملہ کیا تو ہم جنگ کے لیے تیار ہیں، اور مئی 2025 میں ہم نے یہ ثابت بھی کر کے دکھا دیا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کو شکست دے کر ہماری عزت میں اضافہ ہوا، جہاز ٹیسٹ ہوگئے، جس کے بعد آرڈر مل رہے ہیں، اور ہو سکتا ہے کہ 6 ماہ بعد آئی ایم ایف کی ضرورت نہ پڑے۔

انہوں نے کہاکہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا، مودی کو پھینٹی لگی ہے جس کے بعد اس کی اپنے ملک اور بیرون ممالک میں کوئی عزت نہیں رہی۔

خواجہ آصف نے کہاکہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارت نے امریکا کو اپروچ کیا جبکہ چین سے بھی رابطہ کیا گیا، اگر بھارت نے اب بھی کوئی ایڈونچر کیا تو ویسے ہی جواب دیا جائےگا۔

وزیر دفاع نے کہاکہ پاکستانی فوج کا لوہا پوری دنیا مانتی ہے، جبکہ مئی 2025 کی جنگ کے بعد بھارت کا اعتماد تباہ ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: ہمارا کام سیاسی جماعتوں سے بات کرنا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کردیا

انہوں نے مزید کہاکہ اگر امریکا انسانیت کا دوست ہے تو نیتن یاہو کو اغوا کرے اور کسی عدالت میں مقدمہ چلائے۔ ’دعا کریں ترکیہ نیتن یاہو کو گرفتار کرکے سارا حساب برابر کرلے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟