پنجاب میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا اعلان

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے ضلع وہاڑی میں کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تمام پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے، جبکہ مالکان کو اپنے جانوروں کی مکمل ذمہ داری کا پابند بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع راولپنڈی میں 5 ہزار سے زائد آوارہ کتوں کا مسئلہ کیسے حل ہوگا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورایا کی جانب سے یہ احکامات ضلع میں کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد جاری کیے گئے۔ حالیہ عرصے میں بچوں اور بزرگوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک افسوسناک واقعے میں ایک معمر خاتون جان کی بازی ہار گئیں۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق میلسی تحصیل میں آوارہ کتوں کے حملے کے نتیجے میں نذیراں بی بی نامی بزرگ خاتون جاں بحق ہوئیں جبکہ ایک کمسن لڑکا زوہیب شدید زخمی ہوا۔

نئے احکامات کے تحت تمام پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی ہوگی اور ان کے مالکان کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مالکان اس بات کے بھی ذمہ دار ہوں گے کہ ان کے کتوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:آوارہ کتوں سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے؟

ڈپٹی کمشنر نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی پالتو کتے کے کاٹنے سے کوئی شہری متاثر ہوا تو متعلقہ مالک کے خلاف پولیس کی جانب سے فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا۔

دوسری جانب میلسی تحصیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 3 روزہ مہم کے دوران 100 سے زائد آوارہ کتوں کو تلف کیا گیا۔ یہ کارروائی ضلعی کونسل، لوکل گورنمنٹ اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر انجام دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تاڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا