اسرائیلی قبضےکیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد اکثریتی ووٹوں سے منظور

اتوار 1 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضےکے خلاف اقوام متحدہ میں قرار داد اکثریتی ووٹوں سے منظور کرلی گئی۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کے حق میں 87 اور مخالفت میں 26 ووٹ آئے جب کہ 53 ممالک ووٹنگ سے غیر حاضر رہے۔

قرارداد کے حق میں پاکستان، متحدہ عرب امارات، روس، چین اور دیگر مسلم ممالک نے ووٹ دیے جب کہ اسرائیل، امریکا،برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔

بھارت، فرانس اور جاپان ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے ممالک میں شامل رہے۔

یاد رہےکہ اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس پر 1967 کی عرب اسرائیل جنگ میں قبضہ کیا تھا۔

قرارداد میں بین الاقوامی عدالت انصاف سے درخواست کی گئی ہے کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے، آبادکاری اور یلغار سے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی کے قانونی نتائج کےبارے میں رائے دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: تیل بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی، ریلوے نظام درہم برہم

کوئٹہ: پولیس حراست میں نوجوان کی مبینہ خودکشی، اہلِ خانہ کا قتل کا الزام

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک

ایک صدی بعد ذات کی بنیاد پر مردم شماری، بھارت میں نئی بحث چھڑ گئی

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری پر یاسر شامی کا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو منفرد انداز میں خراج تحسین

ویڈیو

سعودی عرب نے مشکل اوقات میں کیسے پاکستان کی مدد کی؟

کوئٹہ: گیس کا شدید بحران، ایل پی جی بھی مہنگی، عوام پریشان

پاکستان آج اگر ایٹمی طاقت ہے تو اس میں سعودی عرب کا اہم کردار ہے، سلیم مانڈوی والا

کالم / تجزیہ

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟

ایران جنگ: اسٹریٹیجک حقائق اور عالمی طاقتوں کے دعوے