آشیش ودیارتھی کی دوسری شادی پر ان کی پہلی اہلیہ کا رد عمل سامنے آگیا

جمعہ 26 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ اداکار آشیش ودیارتھی کی پہلی اہلیہ راجوشی ودیارتھی کا شوہر کی دوسری شادی کرنے پر ردعمل سامنے آگیا۔

مشہور اداکار آشیش ودیارتھی اس وقت انٹر نیٹ پر خبروں کی زینت بنے جب ان کی دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ انہوں نے آسام سے تعلق رکھنے والی اپنے سے کم عمرفیشن ڈیزائنرروپالی بروا سے شادی کی ہے۔

60سالہ اداکارآشیش ودیارتھی نےخاندان کے افراد اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں سادہ کورٹ میرج کی،انہوں نے شادی کیرالہ اور آسام کی روایات کے مطابق کی۔

اداکار کی پہلی اہلیہ راجوشی ودیارتھی عرف پیلو ودیارتھی جو آشیش کی پہلی بیوی تھیں انہوں نے اپنے انسٹا گرام سٹوری جسے کافی توجہ حاصل ہو رہی ہے کےاقتباس میں لکھا کہ صحیح شخص آپ سے یہ سوال نہیں کرے گا کہ آپ ان سے کیا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ وہ ایسا نہیں کریں گےجس سے آپ کو تکلیف پہنچے۔(یاد رکھیں)۔

راجوشی ودیارتھی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا زندگی نامی پہیلی میں مت الجھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Piloo Vidyarthi (@piloovidyarthi)

راجوشی ودیارتھی بھی ایک اداکارہ ہیں ان کا ایک بیٹا ارتھ ودیارتھی بھی ہے۔

60سالہ اداکار آشیش ودیارتھی کا کہنا ہے کہ زندگی کے اس مرحلے پر روپالی سے شادی کرنا ایک غیر معمولی احساس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب