کراچی کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کھلے گٹر نے ایک اور معصوم جان لے لی۔
تھانہ ثمبل کی حدود میں واقع سیکٹر جی 12 میں افسوسناک واقعے میں 3 سالہ بچہ گٹر میں گر کر ڈوبنے سے جاں بحق ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گٹر میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی
جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت نعمان ولی ولد خان ولی کے نام سے ہوئی ہے۔
کراچی کے بعد شہر اقتدار کے گٹر بھی بچوں کی دشمن بن گئے۔۔مہر آبادی میں بچہ کھلے مین ہول میں گر فوت ہوگیا۔۔۔ہر گلی محلے حتی کہ ریڈ زون۔۔۔بلیوایریا۔۔۔۔میریٹ کے قریب تک کے سینکڑوں گڑ کھلے ہیں جو روزانہ حادثات کا باعث ہیں#islamabad @CDAthecapital @MohsinnaqviC42 @ShabazSharif3 pic.twitter.com/OLeYqOsNGz
— Yasir Nazar awan (@YasirNazar77) January 7, 2026
پولیس کے مطابق بچہ گھر کے قریب موجود کھڑے پانی اور کھلے گٹر کے پاس کھیل رہا تھا کہ اچانک اس میں گر گیا، اور ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔
مزید پڑھیں: کراچی کی خوش قسمت بچی جو گٹر سے زندہ واپس نکل آئی
ضروری قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے، جبکہ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے گٹروں اور برساتی پانی کے مسئلے کا فوری حل نکالا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں: ’کراچی کو کس حال میں پہنچا دیا‘ گٹر میں گرنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی میں بھی کھلے گٹروں اور نالوں میں گرنے سے بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد گٹر کے ڈھکن غائب ہونے اور نالوں میں حفاظتی باڑ نہ ہونے کے باعث کئی افسوسناک واقعات رپورٹ ہوئے، جن پر عوامی سطح پر شدید ردِعمل سامنے آیا تھا۔














