پی آئی اے کا لاہور سے لندن پروازیں بحال کرنے کا اعلان

جمعرات 8 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز یعنی پی آئی اے نے لاہور سے لندن کے لیے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز پی کے 757، 30 مارچ کو لاہور سے لندن روانہ ہو گی، جو برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لندن کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی بحالی، آغاز کب سے ہوگا؟

ترجمان نے بتایا کہ یہ پروازیں 6 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔

لندن، پی آئی اے کے نیٹ ورک کے ابتدائی بین الاقوامی روٹس میں شامل رہا ہے اور اس روٹ کی بحالی کو ایئرلائن کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

لاہور سے لندن کی پروازوں کے آغاز کے بعد برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی ہفتہ وار پروازوں کی مجموعی تعداد 7 ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے میں بہت زیادہ پوٹینشل، 100 فیصد شیئرز خریدنا چاہتے تھے: عارف حبیب

واضح رہے کہ پابندی سے قبل پی آئی اے پاکستان سے لندن کے لیے ہفتہ وار 10 پروازیں آپریٹ کر رہی تھی۔

ترجمان کے مطابق لندن کے لیے پروازوں کی تعداد میں آئندہ دنوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی 2 ایئر ہوسٹس میں لڑائی، بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی، انتظامیہ کا سخت ایکشن

اس سے قبل پی آئی اے اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 3 پروازوں کے آغاز کا اعلان کر چکی ہے، جو 29 مارچ سے شروع ہوں گی۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کی بحالی سے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور ایئرلائن کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو مزید وسعت ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: انسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمے میں سیاستدان سے ضمانت کے بدلے رشوت مانگے جانے کا انکشاف

کفایت شعاری کے لیے وزیراعظم کے اعلانات، قومی خزانے کو کتنی بچت ہوگی؟

سونا مہنگا ہو گیا، قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر

پاکستان اور امریکا کی توانائی میں شراکت داری، گرین الائنس سے قابل تجدید توانائی کا فروغ

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟