حکومتِ پاکستان نے 5G  اسپیکٹرم نیلامی کے لیے بنیادی قیمتوں کی منظوری دے دی

جمعرات 8 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ پاکستان نے ملک میں جدید موبائل اور تیز رفتار انٹرنیٹ سروسز کے فروغ کے لیے 5G  اسپیکٹرم نیلامی کے لیے پالیسی ہدایات اور مختلف فریکوئنسی بینڈز کی بنیادی قیمتوں کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اقدام براڈبینڈ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ہائی اسپیڈ موبائل انٹرنیٹ کی بڑھتی طلب کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، جسے ملک کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن حکمتِ عملی کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:5G اسپیکٹرم نیلامی کی تیاری مکمل، جدید بینڈز پہلی بار دستیاب، وفاقی وزیر آئی ٹی کی پریس کانفرنس

حکومتی پالیسی ہدایت کے مطابق ریڈیو فریکوئنسی اسپیکٹرم کی نیلامی 700 میگا ہرٹز، 1800 میگا ہرٹز، 2100 میگا ہرٹز، 2300 میگا ہرٹز، 2600 میگا ہرٹز اور 3500 میگا ہرٹز بینڈز میں کی جائے گی۔ اس نیلامی کا انتظام پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کرے گی، جسے شفاف اور مسابقتی عمل کو یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

پالیسی کے مطابق 700 میگا ہرٹز بینڈ میں مجموعی طور پر 15 میگا ہرٹز پیئرڈ اسپیکٹرم جبکہ 2300، 2600 اور 3500 میگا ہرٹز بینڈز میں مجموعی طور پر 50 میگا ہرٹز ان پیئرڈ اسپیکٹرم نیلام کیا جائے گا۔

حکومت نے 700 میگا ہرٹز بینڈ میں ایک میگا ہرٹز پیئرڈ اسپیکٹرم کی بنیادی قیمت 6.5 ملین امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جبکہ 2100 میگا ہرٹز بینڈ میں ایک میگا ہرٹز پیئرڈ اسپیکٹرم کی قیمت 14 ملین امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔

 اسی طرح 2300 میگا ہرٹز بینڈ میں ایک میگا ہرٹز ان پیئرڈ اسپیکٹرم کی بنیادی قیمت 1 ملین ڈالر، 2600 میگا ہرٹز بینڈ میں 1.25 ملین ڈالر اور 3500 میگا ہرٹز بینڈ میں 0.65 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:5G اسپیکٹرم نیلامی کی پالیسی کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ

پالیسی ہدایت کے تحت موجودہ اور نئے سیلولر موبائل آپریٹرز نیلامی میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ پی ٹی اے ایک انفارمیشن میمورنڈم جاری کرے گی جس میں اہلیت کے معیار، نیلامی کے طریقہ کار اور تکنیکی تقاضوں کی تفصیلات شامل ہوں گی۔

نیلامی کو ٹیکنالوجی نیوٹرل رکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ اسپیکٹرم صرف 5G ہی نہیں بلکہ مستقبل کی دیگر موبائل ٹیکنالوجیز، جیسے 4G یا 6G، کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا، بشرطیکہ وہ ملکی ضابطہ جاتی فریم ورک اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں۔

نیلامی میں کامیاب ہونے والے آپریٹرز کو ایک سال کی ادائیگی مؤخر کرنے کی سہولت دی جائے گی، جس کے دوران کوئی ادائیگی لازم نہیں ہوگی۔ اس مدت کے بعد ادائیگی یکمشت یا اقساط میں کی جا سکے گی، جس پر شرحِ سود کراچی انٹر بینک آفرڈ ریٹ کے مطابق لاگو ہوگی۔

پالیسی میں مقامی سطح پر اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ کے فروغ اور انفراسٹرکچر کی بہتری جیسے اقدامات بھی شامل ہیں، تاکہ ملک میں 5G ٹیکنالوجی کو تیزی سے متعارف کرایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا نے اسلام کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر اسرائیلی انفلوئنسر کی ویزا منسوخ کر دیا

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی

کیا واشنگٹن ایران کے خلاف غیر محفوظ راستے پر قدم رکھنے والا ہے؟

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟