گیس کی الاٹمنٹ اورقیمتوں کی تفصیلات پر ماری انرجیز کا اسٹاک ایکسچیبج کو خط

جمعرات 8 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماری انرجیز لمیٹڈ نے گیس کی الاٹمنٹ اور قیمتوں کی تفصیلات کے حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ضلع گھوٹکی میں واقع غازیج اور شوال گیس فیلڈز سے مختلف کھاد فیکٹریوں کو گیس کی الاٹمنٹس جاری کر دی ہیں۔ کمپنی کے مطابق پورٹ قاسم پر واقع ایف ایف سی کو یومیہ 104 ایم ایم ایس سی ایف ڈی خام گیس اور 80 ایم ایم ایس سی ایف ڈی پروسیسڈ گیس فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: عوام کے لیے خوشخبری: وفاقی حکومت کا گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم اعلان

اسی طرح شیخوپورہ میں فاطمہ فرٹیلائزر کو روزانہ 68 ایم ایم ایس سی ایف ڈی خام اور 52 ایم ایم ایس سی ایف ڈی پروسیسڈ گیس مہیا ہوگی۔ خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ داؤد خیل میں ایگری ٹیگ کو یومیہ 50 ایم ایم ایس سی ایف ڈی خام گیس اور 38 ایم ایم ایس سی ایف ڈی پروسیسڈ گیس فراہم کی جائے گی۔ ماری انرجیز کے مطابق کھاد فیکٹریوں کو خام گیس کی فراہمی گیس فیلڈز کے ڈیلیوری پوائنٹس سے کی جائے گی۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ کھاد فیکٹریوں کو خام گیس کی فراہمی اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں پر ہی ہوگی۔ الاٹ شدہ گیس کو کھاد فیکٹریاں خود پروسیس کریں گی اور بعد ازاں سوئی سسٹم کے ذریعے کارخانوں تک منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: او جی ڈی سی ایل نے غیر روایتی گیس کے منصوبوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملکی سوئی گیس نیٹ ورکس کو ضرورت پڑنے کی صورت میں کھاد فیکٹریاں باہمی طور پر گیس کا تبادلہ بھی کر سکیں گی۔ ماری انرجیز کے مطابق ان اقدامات کا مقصد گیس کی مؤثر فراہمی اور کھاد کی پیداوار کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

دہشت گرد بلوچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، پاکستان کا ایک انچ نہیں لے سکتے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘