سابق صوبائی وزیر مراد راس نے بھی عمران خان اور پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں

جمعہ 26 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بھی پاکستان تحریک انصاف اور پارٹی چیئرمین عمران خان سے راہیں جدا کر لیں، پریس کانفرنس کے دوران نم آنکھوں کے ساتھ پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

سابق صوبائی وزیر مراد راس نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں پارٹی کا ٹکٹ ملا، 5 سال اپوزیشن کی، 2018 میں دوبارہ الیکشن جیتا تو وزیر تعلیم بنا دیا گیا، عوام نے اور عمران خان نے بہت پیار دیا۔

سابق صوبائی وزیر مراد راس نے کہا کہ کوئی نہیں چاہتا کہ اداروں کے ساتھ لڑائی ہو، ہم نے اس ملک میں ہی رہنا ہے، یہ ملک ہمارا ہی ہے، اختلاف ہوتے رہتے ہیں مگر ان کو بیٹھ کر حل کرنا چاہیے۔

’9 مئی کو جو ہوا اسکی جتنی مذمت کریں کم ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ آج پارٹی جس نہج پر پہنچ چکی ہے اسکی ذمہ داری عمران خان کے مشیروں پر جاتی ہے، جب عمران خان زمان پارک آئے انکے ایڈوائزرز نے انکو غلط فیصلے کرنے پر مجبور کیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ 15 سالہ سیاسی کیریئر میں سب سے مشکل دن آج کا ہے، اپنے تمام ووٹر اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اور آج پاکستان تحریک انصاف اور چئرمین عمران خان سے اپنی راہیں جدا کررہا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp