وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں اسٹروک سینٹرز قائم کرنے کی منظوری دے دی

جمعرات 8 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اسٹروک سینٹرز قائم کرنے کی منظوری دے دی، جس سے فالج کے مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت فراہم ہوگی۔ اس اقدام کے تحت پنجاب کے تمام ضلعی اسپتالوں میں مرحلہ وار اسٹروک مینجمنٹ سنٹرز بنائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پہلا ٹائم بیسڈ اسٹروک ٹریٹمنٹ کلچر متعارف

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت منعقدہ خصوصی اجلاس میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں 30، دوسرے مرحلے میں 15 اور آخری مرحلے میں باقی 24 ضلعی اسپتالوں میں اسٹروک سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ ہر ضلع میں ماہر نیورولوجسٹ اور پیڈز نیورولوجسٹ تعینات ہوں گے جبکہ ہر سرکاری ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین مکمل طور پر فعال کی جائے گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ عارضی طور پر کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں بھی اسٹروک مینجمنٹ پروگرام کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ فزیشنز کو اسٹروک مینجمنٹ ٹریننگ دی جائے گی اور انہیں ٹی پی اے اور ٹی این کے انجیکشن لگانے کی تربیت دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے وسط فروری تک انجکشن اور ٹریٹمنٹ ٹریننگ مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا اور ٹی پی اے انجیکشن خریدنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں جدید ترین ٹی این کے انجیکشن فراہم کرنے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر اور دل کے مریضوں کیلیے بڑی خوشخبری، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بڑا فیصلہ کرلیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کو اسٹروک یا فالج کی علامات سے آگاہ کرنے اور چار گھنٹے کے ’گولڈن آور‘ کی اہمیت سے واقف کرنے کے لیے موثر آگاہی مہم چلانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں اسٹروک سنٹرز بنائے جا رہے ہیں اور بتدریج تحصیلوں تک ان کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا تاکہ کسی مریض کو ایمرجنسی کی صورت میں دور دراز کے شہر نہ جانا پڑے۔

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ فالج کے مریض کو چار گھنٹے کے اندر قریبی اسٹروک سنٹر پہنچانے سے عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے اور ہر مریض کو ایمرجنسی علاج کی سہولت قریب ترین ہسپتال میں میسر ہونا میرا وژن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن