واٹس ایپ نے ممبر ٹیگز، ٹیکسٹ اسٹیکرز اور ایونٹ ریمائنڈرز فیچرز متعارف کرا دیے

جمعرات 8 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کو زیادہ منظم اور بامعنی بنانے کے لیے نئی اور جامع فیچرز متعارف کرا دیے ہیں، تازہ اپ ڈیٹ کے تحت صارفین کو ممبر ٹیگز، کسٹم ٹیکسٹ اسٹیکرز اور ایونٹ ریمائنڈرز کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کو مینول اپ ڈیٹ کرنے کا درست طریقہ کیا ہے؟

نئے ممبر ٹیگز فیچر کے ذریعے صارفین ہر گروپ چیٹ میں اپنے لیے ایک مخصوص کردار یا شناخت مقرر کرسکتے ہیں۔ یہ ٹیگز پیغامات کے ساتھ اور گروپ کے شرکا کی فہرست میں نظر آئیں گے، جس سے گروپ ممبرز کو فوری طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی کہ کون کس ذمہ داری میں ہے۔ چونکہ یہ ٹیگز خود صارف مقرر کرتا ہے، اس لیے انہیں کسی ایڈمن کی اجازت کے بغیر جب چاہیں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

میٹا کی ملکیت واٹس ایپ نے صارفین کے اظہار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ٹیکسٹ اسٹیکرز کا نیا فیچر بھی شامل کیا ہے۔ اس کے ذریعے صارفین اسٹیکر براؤزر میں براہ راست الفاظ ٹائپ کر سکتے ہیں، جو خودکار طور پر دلکش اسٹیکر ڈیزائن میں تبدیل ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کے بعض صارفین کو فیچرز پہلے، کچھ کو بعد میں کیوں ملتے ہیں؟

گروپ ہم آہنگی کو بہتر بنانے کے لیے واٹس ایپ میں ایونٹ ریمائنڈرز کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس میں نوٹیفکیشن کے اوقات اپنی مرضی سے منتخب کیے جا سکتے ہیں۔

 ایونٹ بناتے وقت صارف یہ طے کر سکتا ہے کہ شرکا کو کب یاد دہانی موصول ہو، جس سے ملاقاتوں، تقریبات اور حتیٰ کہ کالز کی بہتر تیاری ممکن ہو سکے گی۔ واٹس ایپ کے مطابق ایونٹس کی تمام تفصیلات اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا نے سیاسی مشتہرین کو نئے اے آئی ٹولز استعمال کرنے سے روک دیا

واٹس ایپ کے یہ نئے فیچرز مرحلہ وار دنیا بھر میں متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایپ کو اپ ڈیٹ رکھیں تاکہ دستیاب ہوتے ہی ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟