رمضان کے لیے زیادہ مؤثر اور شفاف پیکج، وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کردی

جمعہ 9 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ محکمے آئندہ رمضان کے لیے گزشتہ سال سے زیادہ مؤثر اور فائدہ مند پیکج تیار کریں۔

اسلام آباد میں رمضان پیکج کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب اور عام آدمی کی مالی مدد اور سماجی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے امداد، وقار اور شفافیت کی ضمانت

وزیراعظم نے خصوصی ہدایت دی کہ رمضان پیکج کے تحت امداد کی تقسیم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جائے تاکہ مستحقین کی عزت و وقار محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیے رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کی رمضان اور عیدین سے متعلق فلکیاتی پیشگوئی

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے امداد کی تقسیم کیش لیس معیشت کے قیام کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔

مستحقین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت اور مانیٹرنگ

وزیر اعظم نے تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو ہدایت دی کہ امداد کے حصول میں مستحق افراد کی شمولیت کو زیادہ سے زیادہ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ اور منظم مانیٹرنگ سسٹم بھی نافذ کیا جائے تاکہ پیکج کی مؤثر نگرانی ممکن ہو۔

گزشتہ سال کی شفافیت کی تعریف

وزیراعظم نے گزشتہ سال کے رمضان پیکج کی شفافیت کی تعریف کی، جس کا ذکر معروف آڈٹ فرم کی رپورٹ میں بھی آیا۔

یہ بھی پڑھیے رمضان المبارک اور عیدالفطر 2026 کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال سے ایک شفاف نظام قائم کیا ہے، جس کے تحت مستحق افراد کو ضروری اشیائے خورونوش سبسڈائزڈ ریٹس پر فراہم کی جاتی ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کا پرانا نظام ختم، شفاف نظام نافذ

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں طویل عرصے تک یوٹیلیٹی اسٹورز کا نظام مالی بے ضابطگیوں، بدانتظامی اور غریبوں کے استحصال کا شکار رہا، جسے حکومت نے شفاف نظام سے تبدیل کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘