سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کے مقدمے میں ضمانت خارج ہوئی تو پولیس اینٹی کرپشن کے اہکاروں کے ساتھ ظہور الٰہی روڑ والے گھر پر ریڈ کیا اور ہر طرف سے ناکہ لگایا تاکہ پرویز الہی قانون کو دیکھ کر بھاگ نہ سکیں۔
پولیس موبائل لوکیٹر لے کر پرویز الٰہی کے گھر کی اندر داخل ہوئی اور ہر جگہ کی تلاشی لی مگر پرویز الٰہی نہیں ملے لیکن موبائل لوکیٹر پرویز الہی کی اطلاعات انکی موجودگی نزدیک بتاتا رہا۔
موبائل لوکیٹر کی وجہ سے پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے گھروں سے ملحقہ 5 گھروں پر چھاپہ مارا اور ایک اسکول میں بھی جاکر تلاشی لی مگر نہ تو موبائل مل سکا اور نہ ہی پرویز الٰہی۔
پرویز الٰہی کے گھر والے محصور
ترجمان پرویز الٰہی کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی فیملی کو اس وقت پولیس نے محصور کیا ہوا ہے نہ تو کوئی گھر آسکتا ہے اور نہ کوئی گھر سے باہر جاسکتا ہے اور ہر گھنٹے بعد تلاشی لینے کے لیے پولیس کے کچھ لوگ گھر آجاتے ہیں۔
گھر کی طرف آنے والے پانچوں راستوں پولیس تعینات ہے اور گزار گاہوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کل ایس پی عمار شیرازی کی سربراہی میں پرویز الٰہی کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا اور اب ڈی آئی جی کی سربراہی میں دوبارہ چھاپہ مار جارہا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس سرچ وارنٹ تک نہیں ہیں اور سیاسی لڑائی میں گھر والوں کا کیا قصور، حکومت چادر اور چار دیواری کا خیال کرے۔
لوکیشن بتانے والا موبائل کس کا ہے؟
پولیس کے مطابق جس فون پر پرویز الٰہی کی آواز سنی گی وہ شاید ان کے کسی ڈرائیور کا ہے جس کی لوکیشن ہمیں گھما رہی ہے۔ پرویز الٰہی نے تقریبا 5 بجے کے قریب گھر پر فون کیا تھا اور اسی تصدیقی فون لوکیشن کو لے کر ہم یہاں آئے ہیں ہمیں ابھی پرویز الٰہی کی گرفتاری میں کامیابی نہیں ملی لیکن ہمارے اہلکار وہاں پر موجود ہیں اور پرویز الہی کو گرفتار کرنا ہے کیوں کہ ان کی ضمانت خارج ہوگی ہے لہذا ہم اپنی ڈیوٹی کرنے پر مجبور ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اگر پرویز الہی کو یہ لگتا ہے کہ ہم نے ان کے گھر والوں کو یر غمال بنایا ہوا تو یہ کہنا غلط ہوگا ہم نے اطراف پر پولیس اہکار ضرور کھڑے کیے ہیں کیوں کہ ہمیں ایک مجرم کی تلاش ہے اس وجہ سے راستے بند کیے ہوئے ہیں۔
24 گھنٹے ہوگئے پولیس کو کامیابی نہیں ملی
پچھلے 24 گھنٹے سے پولیس پرویز الٰہی کے گھر کے باہر موجود ہے ظہور الٰہی روڑ کو آنے اور جانے والی سڑکیں بند کی ہوئی ہیں اور گرفتاری آپریشن کی وجہ سے وہاں پر رہنے والے شدید تنگ ہیں بچوں کو اسکول آنے جانے میں مسئلہ ہو رہا ہے۔
پرویز الٰہی کے گھر پولیس کے تازہ دم دستے پہنچ گئے
پولیس اور ایلیٹ فورس کے تازہ دم دستے چودھری پرویز الٰہی کے گھر کے باہر پہنچ گئے۔
پولیس نے پرویز الٰہی کے گھر کے آس پاس ناکہ بندی سخت کر دی اور گھر کے اندر اور باہر جانے پر پابندی عائد کر دی۔
میڈیا کو دور دھکیل دیا گیا
پولیس نے کورییج کے لیے آنے والے میڈیا نمائندوں اور میڈیا کی گاڑیوں کو زبردستی نہر کنارے دھکیل دیا۔
اہلکاروں نے میڈیا کو تنبیہ کی ہے کہ کوئی بھی میڈیا پرسن سرچ آپریشن کے دوران آس پاس نظر نہ آئے۔