چینی شہری ریان چن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل اتار کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
جنوب مغربی چین سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ ریان چن کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جن میں وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انداز اور حرکات کو انتہائی مہارت کے ساتھ دہرا رہے ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں ریان چن کو ٹرمپ کی طرح ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
‼️🇨🇳 Make China Laugh Again:
‼️🇨🇳🇺🇲 Meet the ‘Chinese #Trump
🇨🇳 Hyhyde Chenrui, dubbed the "Chinese Trump," is taking the internet by storm with his hilarious parodies of the #USA President Donald Trump. pic.twitter.com/Pbym8GdNdH
— Maimunka News (@MaimunkaNews) April 9, 2025
سوشل میڈیا صارفین نے ان کی مہارت کی بھرپور تعریف کی اور کچھ نے کہا کہ انہیں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنا چاہیے۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا ’ہمیں جی ٹی اے 6 کے آنے سے پہلے امریکہ میں چینی ٹرمپ مل گیا۔‘
View this post on Instagram
ایک اور صارف نے کہا کہ وہ ریان چن کے ساتھ ٹرمپ کے انداز میں ڈانس دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ دیگر نے انہیں ’چین کا ٹرمپ‘ قرار دیا۔ ریان چن کی یہ منفرد ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری مقبولیت کے ساتھ صارفین کے لیے تفریح کا باعث بنی ہوئی ہیں۔














