مودی کی کس غلطی کی وجہ سے بھارت امریکا معاہدہ کھٹائی میں پڑا، امریکی وزیر تجارت نے بتادیا

جمعہ 9 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت اور امریکا کے درمیان مجوزہ تجارتی معاہدہ اس وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا کیونکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے معاہدہ حتمی شکل دینے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کال نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کے اوساں خطا، ٹرمپ کا ایک اور وار، لداخ کے معاملے پر 2 ممالک کے درمیان پھڈا، جنگ کا خطرہ

جمعے کے روز ایک امریکی پوڈکاسٹ شو ’آل اِن‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ہاورڈ لٹنک نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ تقریباً طے پا چکا تھا تاہم آخری مرحلے پر مودی کی جانب سے صدر ٹرمپ کو فون نہ کیے جانے کے باعث بات آگے نہ بڑھ سکی۔

لٹنک کے مطابق سب کچھ تیار تھا صرف یہ ضروری تھا کہ مودی صدر کو فون کریں مگر وہ ایسا کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار رہے۔ یوں مودی نے کال نہیں کی اور معاملہ وہیں رک گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال تجارتی مذاکرات ناکام ہونے کے بعد صدر ٹرمپ نے اگست میں بھارتی مصنوعات پر ٹیرف دگنا کر کے 50 فیصد کر دیا تھا جو عالمی سطح پر سب سے زیادہ شرح سمجھی جاتی ہے۔ ان میں 25 فیصد اضافی ٹیرف بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری کے ردعمل میں عائد کیا گیا تھا۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے رواں ہفتے بھارت کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے روس سے تیل کی درآمدات میں کمی نہ کی تو ٹیرف مزید بڑھائے جا سکتے ہیں۔ اس انتباہ کے بعد بھارتی روپے کی قدر تاریخی کم ترین سطح پر آ گئی جبکہ سرمایہ کار بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئے۔

مزید پڑھیے: ‘اب کی بار ٹرمپ سرکار مہم چلانے والے مودی خاموش کیوں؟’، بھارت میں ٹرمپ اور مودی کے خلاف غصہ شدت اختیار کرگیا

امریکی وزیر تجارت نے مزید کہا کہ بھارت اب بھی امریکا کی جانب سے برطانیہ اور ویتنام کو دی گئی پیشکشوں کے درمیان کسی ٹیرف ریٹ کا خواہاں ہے تاہم اس حوالے سے پیش کی گئی پیشکش کی مدت ختم ہو چکی ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزارت تجارت نے لٹنک کے ان بیانات پر تبصرے کے لیے بھیجی گئی ای میل کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق گزشتہ سال نئی دہلی اور واشنگٹن تجارتی معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے تھے تاہم رابطے میں خلل کے باعث ممکنہ معاہدہ ختم ہو گیا۔

مزید پڑھیں: مودی کو فون پر بتا دیا کہ پاکستان اور انڈیا کی جنگ نہیں ہونی چاہیے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

رائٹرز نے مذاکرات میں شامل ایک بھارتی سرکاری عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم مودی کو خدشہ تھا کہ صدر ٹرمپ سے براہ راست فون پر ہونے والی یک طرفہ گفتگو انہیں مشکل صورتحال میں ڈال سکتی ہے اسی لیے کال نہیں کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘