معروف پاکستانی ٹی وی اداکارہ عائزہ خان مصروف شیڈول سے وقت نکال کر شوہر دانش تیمور کے ہمراہ دبئی میں چھٹیاں گزار رہی ہیں، اس دوران عائزہ خان نے ڈولفن اور سیل شو سے ایک دلکش ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لیڈی ڈیانا لُک اپنانے پر عائزہ خان تنقید کی زد میں کیوں؟
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائزہ خان ڈولفینیریم میں موجود ہیں، جہاں ایک سیل انہیں پھول پیش کرتا ہے اور بوسہ بھی دیتا ہے۔ اداکارہ اس غیر متوقع لمحے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتی دکھائی دیتی ہیں، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔
View this post on Instagram
اس سے قبل بھی عائزہ خان نے دبئی میں نئے سال کی تقریبات سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں، جن میں وہ شوہر دانش تیمور کے ساتھ معیاری وقت گزارتے ہوئے نظر آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان اور دانش تیمور شوبز انڈسٹری چھوڑ کر کون سے ملک جانے کا سوچ رہے ہیں؟
سیل شو کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے تبصروں کی بھرمار ہو گئی، جہاں صارفین نے اداکارہ کی معصومیت، خوبصورتی اور انداز کو سراہا۔
عائزہ خان کا شمار پاکستان کی صف اول کی ڈراما اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے چپکے چپکے، جانِ جہاں، میں، کوئی چاند رکھ اور دیگر متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے ہیں۔














