جنگ مقبول ہورہی ہے، جنگی جنون بڑھ رہا ہے، پوپ لیو کا عالمی منظرنامے پر تشویش کا اظہار

جمعہ 9 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پوپ لیو نے جمعہ کے روز اپنے سالانہ غیر ملکی پالیسی خطاب میں سفارتی مقاصد کے حصول کے لیے فوجی طاقت کے استعمال کی سخت مذمت کی اور کہا کہ دنیا میں مکالمے اور اتفاقِ رائے پر مبنی سفارتکاری کی جگہ طاقت پر مبنی حکمتِ عملی لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پوپ لیو کی یورپ میں پھیلتے اسلاموفوبیا پر کڑی تنقید، لبنان میں امن کی اپیل

پوپ لیو، جو پہلے امریکی نژاد پوپ ہیں، نے کہا کہ عالمی تنازعات کے تناظر میں بین الاقوامی اداروں کی کمزوری ایک سنجیدہ تشویش کا باعث ہے۔ ویٹیکن میں موجود 184 سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘جنگ دوبارہ مقبول ہو رہی ہے اور جنگ کے لیے جنون بڑھ رہا ہے۔’

وینیزویلا کے عوام کی مرضی کا احترام کرنے پر زور

پوپ لیو نے وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو کی امریکی افواج کے ہاتھوں گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ وینیزویلا کے عوام کی مرضی کا احترام کریں اور وہاں کے شہریوں کے انسانی اور شہری حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔

یہ پوپ لیو کا پہلا ایسا خطاب تھا جسے پوپ کا ‘اسٹیٹ آف دی ورلڈ’ خطاب کہا جاتا ہے، جو انہوں نے پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد دیا۔ اس موقع پر امریکا اور وینیزویلا کے سفیر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: پوپ لیو کی پہلے غیرملکی دورے کے دوران استنبول کی مشہور سلطان احمد مسجد آمد

پوپ لیو، جو پہلے امریکی کارڈینل رابرٹ پریووسٹ تھے، کئی دہائیوں تک پیرو میں مشنری خدمات انجام دیتے رہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں امریکی صدر کا نام لیے بغیر کچھ پالیسیوں، بالخصوص امیگریشن سے متعلق فیصلوں پر ماضی میں تنقید کا پس منظر بھی رکھتے ہیں۔

تقریباً 43 منٹ کے خطاب میں پوپ لیو نے اس بار نسبتاً سخت لہجہ اختیار کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مغربی ممالک میں آزادیِ اظہار تیزی سے محدود ہو رہی ہے اور ایک ایسا طرزِ گفتگو فروغ پا رہا ہے جو بظاہر شمولیت کے نام پر اختلاف رکھنے والوں کو خارج کر دیتا ہے۔

پوپ لیو نے یورپ اور امریکا میں عیسائیوں کو درپیش ‘نرم مگر واضح مذہبی امتیاز’ پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم سے ‘غزہ بورڈ آف پیس’ میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی

پاکستان کی بھارت کیخلاف سنسنی خیز فتح، ایف 2 ڈبل وکٹ سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی کی 21ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کی مبارکباد

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا جلد پاکستان کے دورے کا اعلان

خیبرپختونخوا: مصنوعی ذہانت کے جدید ترین کیمروں سے لیس سیف سٹی منصوبہ، کیا قیامِ امن میں مدد ملے گی؟

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے