پوپ لیو کی پہلے غیرملکی دورے کے دوران استنبول کی مشہور سلطان احمد مسجد آمد

ہفتہ 29 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استنبول میں اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے تیسرے دن کا آغاز کرتے ہوئے پوپ لیو چہاردہم نے سلطان احمد مسجد، جسے عام طور پر ‘بلیو مسجد’ کے نام سے جانا جاتا ہے، کا دورہ کیا۔

ہفتہ کی صبح پوپ لیو چہاردہم کی آمد پر ترک محکمۂ امورِ مذہبی کے صدر، صافی اَرپاگوش نے ان کا استقبال کیا۔ پوپ بننے کے بعد یہ ان کا کسی مسلم عبادت گاہ کا پہلا باضابطہ دورہ تھا۔ پوپ لیواپنے جوتے اتار کر مسجد میں داخل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: زندگی میں شادی صرف ایک شریک حیات کے ساتھ ہونی چاہیے، پوپ لیو کا نیا فرمان جاری

یہ تاریخی مسجد اپنے اندرونی حصوں میں موجود 21 ہزار سے زائد فیروزہ رنگ کے ٹائلوں کے باعث مشہور ہے۔ 1617 میں سلطان احمد اوّل نے اسے قسطنطنیہ کے عظیم محلات کے مقام کے ایک حصے پر تعمیر کرایا تھا، اور اس کا مقصد عثمانی سلطنت کی سب سے اہم عبادت گاہ قائم کرنا تھا۔ اس کی تعمیر کا مکمل ریکارڈ 8 جلدوں پر مشتمل ہے جو آج بھی توپ کاپی لائبریری میں محفوظ ہیں۔

دن بھر پوپ کے کئی اہم ملاقاتیں اور دورے طے ہیں۔ بلو مسجد کے دورے کے بعد وہ مقامی چرچوں اور مسیحی برادریوں کے رہنماؤں سے نجی ملاقات کیلئے سریانی آرتھوڈوکس چرچ آف مور افرائیم جائیں گے۔

بعد ازاں، پیٹریارکل چرچ آف سینٹ جارج میں وہ قسطنطنیہ کے آرتھوڈوکس پیٹریارک، بارتھولومیو اوّل کے ساتھ مشترکہ دعائیہ عبادت ڈوکسا لوجی میں شریک ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

11 سال بعد ایئر انڈس کی واپسی، اندرون ملک پروازوں سے آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیانات مسترد، پاکستان کا اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

آزاد کشمیر انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ کرائے جائیں، ندیم افضل چن کا مطالبہ

بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئینی عدالت میں جواب جمع کرا دیا

آسٹریلیا: مسلمان سینیٹر کو ’پاکستان واپس جاؤ‘ کہنے پر پالین ہینسن کی اپیل مسترد

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش