امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو اغوا کرنے یا پکڑنے کا کوئی حکم نہیں دیں گے، کیونکہ ان کے بقول ایسی کارروائی ضروری نہیں اور ان کا پیوٹن کے ساتھ تعلق اچھا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: گرین لینڈ پر کنٹرول کے لیے سخت مؤقف، صدر ٹرمپ نے طاقت کے استعمال کا اشارہ دے دیا
امریکی میڈیا کے مطابق صحافیوں نے ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا وہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی خواہش پر عمل کرتے ہوئے پیوٹن کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے، جیسا کہ زیلنسکی نے وینزویلا میں صدر نکولس مادورو کے اغوا کے بعد تبصرہ کیا تھا۔
Reporter: Would you ever order a mission to capture Vladimir Putin?
Trump: Well, I don’t think that’s going to be necessary. pic.twitter.com/gcZwzJm3s0
— Clash Report (@clashreport) January 9, 2026
ٹرمپ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ ضروری ہوگا۔ میں نے ہمیشہ ان کے ساتھ اچھا تعلق رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ روس یوکرین جنگ میں امن کے لیے کوششیں کرتے رہے ہیں، لیکن وہ توقع کے مطابق کامیاب نہیں ہو سکیں۔
مزید پڑھیں: وینزویلا پر دوسرا حملہ منسوخ کردیا، تیل میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
یہ جواب عالمی سطح پر امریکی خارجہ پالیسی اور روس امریکا تعلقات پر جاری بحث کے دوران آیا ہے، خاص طور پر وینزویلا میں امریکی کارروائی کے بعد بین الاقوامی ردِعمل میں اضافہ ہوا ہے۔














