مری میں سیاحوں اور شہریوں کے لیے مفت وہیکل ریکوری سروس کا آغاز

ہفتہ 10 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مری میں سیاحوں اور مقامی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس مری نے مفت وہیکل ریکوری سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہل اسٹیشن میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور ہنگامی حالات میں فوری مدد فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران بحران: مظاہرین کے قتل پر امریکا مداخلت کرسکتا ہے، ٹرمپ کی وارننگ

یہ سہولت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی، جس کے لیے جدید ریکوری گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ اس اقدام میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کی کاوشیں بھی شامل ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر مری عمران رزاق کے مطابق مری اور ملحقہ علاقوں میں گاڑی خراب ہونے یا ٹریفک حادثے کی صورت میں شہریوں اور سیاحوں کو مفت ریکوری سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ خراب یا حادثے کا شکار گاڑیوں کو قریبی ورکشاپ منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے ایک حالیہ واقعے کا ذکر کیا جس میں لاہور سے آئے ایک سیاح کی گاڑی بریاں روڈ پر خراب ہو گئی۔ سیاح نے ٹریفک کنٹرول روم پر کال کی، جس کے بعد ٹریفک پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو بحفاظت ورکشاپ منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کینسر کے مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری، اب ادویات مفت ملیں گی

سیاح نے بروقت مدد پر وزیراعلیٰ پنجاب اور پولیس حکام کا شکریہ ادا کیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق یہ مفت ریکوری سروس مری آنے والے تمام سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے دستیاب ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری معاونت یقینی بنائی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب