وزیراعلیٰ مریم نواز کا کسان دوست وژن، گندم 2026 پالیسی کے تحت تاریخی اقدامات، سلمیٰ بٹ

ہفتہ 10 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 معاونِ خصوصی برائے پرائس کنٹرول اینڈ ایکوموڈیٹیز ڈیپارٹمنٹ پنجاب سلمیٰ بٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن عوام اور کسانوں کو براہِ راست سہولیات فراہم کرنا ہے، جس پر عملی طور پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ مریم نواز ہمیشہ کسان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہیں اور ریلیف کو عوام کی دہلیز تک پہنچایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں اسٹروک سینٹرز قائم کرنے کی منظوری دے دی

سلمیٰ بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کسانوں کی خوشحالی کے لیے ہنگامی اور تاریخی اقدامات کیے ہیں، جس کے باعث کسانوں کا ان پر مکمل اعتماد ہے۔ گندم کی بوائی کے مرحلے پر بیج اور کھاد پر 125 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی، جس کے نتیجے میں پنجاب میں نہ صرف گندم کا ہدف پورا ہوا بلکہ 5 لاکھ ایکڑ اضافی رقبے پر کاشت بھی ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب گندم 2026 پالیسی کے تحت گندم کی قیمت 3500 روپے فی من مقرر کی گئی ہے، جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے 35 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی۔ گندم کی خریداری اور سٹوریج کی ذمہ داری بھی پرائیویٹ سیکٹر کو سونپی گئی ہے، جبکہ حکومت نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنائے گی۔

سلمیٰ بٹ کے مطابق پنجاب ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے جہاں سرکاری نظام کے بجائے پرائیویٹ لیڈ گندم خریداری ماڈل متعارف کرایا گیا ہے۔ اوپن بڈنگ کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کا انتخاب ہوگا، جبکہ حکومت، پرائیویٹ سیکٹر اور بینکس اس عمل میں اسٹریٹجک پارٹنرز ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر مریم نواز اور ادارے کے خلاف پوسٹ کرنے والا ملزم گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ گندم پالیسی کے تحت ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے تاکہ شفافیت برقرار رہے، جبکہ ویئر ہاؤسز کو بھی آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ کسی بھی ممکنہ شارٹ فال کی صورت میں اسٹریٹجک ذخائر مؤثر کردار ادا کریں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہمیشہ اپنے وعدے پورے کیے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے ریلیف اقدامات کا اعلان ہو رہا ہے۔ گندم پالیسی ہو یا کسانوں کی خوشحالی، مریم نواز ہمیشہ کسان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہیں اور ریلیف کو عوام کی دہلیز تک پہنچایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں