سابق لیجنڈ سنیل گواسکر نے خاتون کرکٹر سے کیا گیا اپنا کون سا وعدہ پورا کیا؟

ہفتہ 10 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ اسنیل  گواسکر  نے ویمنز کرکٹ اسٹار جمیما روڈریگز سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے شائقین کے دل جیت لیے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنیل  گواسکر  نے جمیما روڈریگز کو بیٹ کی شکل کی خصوصی گٹار تحفے میں دی اور ان کے ساتھ یادگار لمحہ شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں بھارت میں بھارت کو ہرانے آرہا ہوں‘، سنیل گواسکر نے عمران خان کا دلچسپ قصہ سنا دیا

 سنیل گواسکر  نے اس موقع پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ آج وہ اوپننگ بیٹ نہیں ہیں، جس پر دونوں ہنس پڑے۔ ملاقات کا سب سے دلکش لمحہ اس وقت آیا جب سنیل  گواسکر  اور جمیما روڈریگز نے فلم شعلے کا مشہور گانا ’یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے‘ گایا، جسے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

جمیما روڈریگز نے انسٹاگرام پر اس لمحے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سنیل سر نے اپنا وعدہ پورا کیا اور ہم نے اب تک کی سب سے زبردست بیٹار کے ساتھ جیم سیشن کیا، یہ واقعی ایک خاص لمحہ تھا۔

 واضح رہے کہ سنیل گواسکر  نے پہلے وعدہ کیا تھا کہ اگر جمیما ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ جیتیں گی تو وہ ان کے ساتھ گانا گائیں گے، اور انہوں نے اپنا وعدہ نبھا دیا۔

دوسری جانب سابق بھارتی کپتان انجم چوپڑا کا کہنا ہے کہ آنے والے ویمنز پریمیئر لیگ سیزن میں دہلی کیپیٹلز کی قیادت کرتے ہوئے جمیما روڈریگز خود کا ایک نیا روپ دریافت کریں گی۔ ان کے مطابق قیادت صرف میدان تک محدود نہیں ہوتی بلکہ میدان سے باہر بھی فیصلے اور رویے ایک کھلاڑی کی شخصیت کو نکھارتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سنیل گواسکر کا بھارتی کرکٹ ٹیم کے ’پوسٹ مارٹم‘ کا مطالبہ

جمیما اس سے قبل دہلی کیپیٹلز میں میگ لیننگ کی نائب کپتان رہ چکی ہیں اور ٹیم 2023، 2024 اور 2025 میں مسلسل رنرز اپ رہی۔ میگ لیننگ کے یو پی واریئرز کی کپتان بننے کے بعد اب پہلی بار جمیما روڈریگز کو دہلی کیپیٹلز کی قیادت سونپی گئی ہے۔

انجم چوپڑا کا کہنا ہے کہ اس کردار میں جمیما نہ صرف ایک بیٹر اور فیلڈر کے طور پر بلکہ ایک قائد کے طور پر بھی خود کو بہتر طور پر سمجھیں گی۔ ان کے مطابق سینئر کھلاڑیوں اور ابھرتی ہوئی نوجوان ٹیلنٹ کے ساتھ ٹیم کی قیادت کرنا ایک بڑی ذمہ داری ہے، جو جمیما کے کیریئر میں مثبت ترقی کا باعث بنے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا حکومتی اتحاد میں رہنا ملکی مفاد میں ہے، راجا پرویز اشرف نے اختلافات کی خبریں رد کردیں

سوتیلے بیٹوں سنی اور بوبی دیول سے اختلافات کی خبروں پر ہیما مالنی کا ایک بار پھر تبصرہ

لاکھوں ویوز کے باوجود بڑا نقصان، مبشر صدیق نے لوگوں کو لائیو آمدنی دکھا کر حیران کردیا

عمران خان سے ملاقات کی پھر کسی کو اجازت نہ ملی، بہنوں کا جیل کے قریب دھرنا، سیکیورٹی سخت

قومی بیانیے کا فروغ، قومی پیغام امن کمیٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

امریکی یلغار: تصویر کے 3 رخ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے