غیر قانونی امیگریشن میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ہفتہ 10 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھکاری مافیا، منظم گداگری کے نیٹ ورکس اور غیر قانونی امیگریشن میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے نام کو کسی بھی صورت بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بھکاری مافیا ’چیفس‘ کے گرد شکنجہ مزید سخت

یہ ہدایات ایف آئی اے امیگریشن ونگ کی جاری کارروائیوں کے تفصیلی جائزے کے بعد دی گئیں۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیر داخلہ محسن نقوی نے کی۔ اجلاس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور منظم بھکاری مافیا کے خلاف جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا، وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل مکانی میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور کسی کو بھی رعایت نہ دی جائے۔

محسن نقوی نے امیگریشن قوانین پر سختی سے عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال مزید مؤثر بنائی جائے اور ہوائی اڈوں پر امیگریشن کنٹرول کو مضبوط کیا جائے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مستعدی اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: قانون نافذ کرنا ہمارا کام، مذاکرات جن کی ذمہ داری ہے وہی کریں گے، محسن نقوی کا پی ٹی آئی کو پیغام

اجلاس میں ایف آئی اے کی جانب سے جاری مہمات کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس امر کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا کہ بھکاری مافیا سمیت تمام منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیاں مؤثر اور مسلسل بنیادوں پر جاری رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟