قانون نافذ کرنا ہمارا کام، مذاکرات جن کی ذمہ داری ہے وہی کریں گے، محسن نقوی کا پی ٹی آئی کو پیغام

ہفتہ 10 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور ضرورت پڑی تو اس پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا، جبکہ مذاکرات جن کا کام ہے وہی کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا، اور مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

جامعہ اشرفیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ احتجاج کرنے والوں سے نمٹنے کا تجربہ موجود ہے اور اگر ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوئی تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ علما کرام محفوظ ہیں، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے قرآن پاک میں واضح ہدایت موجود ہے اور ایسے اقدامات کرنے والوں کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے بھی سوال کیاکہ انہوں نے اپنے افسران کی حفاظت کے لیے کیا اقدامات کیے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے احتجاج اور امن و امان کے مسائل کو پہلے بھی مؤثر طریقے سے سنبھالا گیا ہے اور آئندہ بھی اسی اصول کے تحت نمٹا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے لیے تیار، مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ماضی کے تجربات سے محتاط رہنے کے حامی

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہاکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لوگ تانگے کی سواریاں ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے ساتھ ڈیل ہو گئی تو ہو سکتا ہے میں اسلام آباد جاؤں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

امریکا کا شام سے فوجی انخلا مکمل، اڈے دمشق کے حوالے

اے آئی تصاویر کے ذریعے انشورنس فراڈ میں اضافہ، جعلی نقصان اور فرضی اشیا دکھائے جانے کا انکشاف

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل (ڈمی) کا ’وی ٹو‘ میں دلچسپ انٹرویو

ویڈیو

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل (ڈمی) کا ’وی ٹو‘ میں دلچسپ انٹرویو

فیلڈ مارشل کی جدوجہد: ایران میدان جنگ میں داخل، امریکا کے ساتھ اگلا مرحلہ کیا ہوگا؟

اسلام آباد امن مذاکرات نے پاکستان کو عروج بخشا، اگلا مرحلہ جلد منعقد ہوگا، عظمیٰ بخاری

کالم / تجزیہ

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘